لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہا کہ اسلام میں نکاح کیلئے عمر کی کوئی شرط نہیں بلکہ بالغ ہونا کافی ہے
چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہا کہ عاقل بالغ شخص کا نکاح کسی بھی عاقل بالغ لڑکی سےکیا جا سکتا ہے، بہت سے یورپین ممالک میں لڑکی کیلئے رضامندی کی عمر 14برس ہے جن میں جرمنی جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپ کے 7 ممالک میں عمرکی حد 14 سال ہے تو پاکستان میں 16 سے بڑھا کر 18 کیوں کی گئی ہے؟ 18 سال سے کم عمر نکاح میں چائلڈ پروٹیکشن کا ایشو نہیں بلکہ بے راہ روی کے پھیلاؤ کے مغربی ایجنڈے کو عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔