اسحاق ڈار کی حضرت علی ہجویریؒ کے دربار آمد، فاتحہ خوانی و دعا کی

Published On 24 May,2025 10:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نائب وزیرا عظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی حضرت علی ہجویریؒ کے دربار آمد ہوئی۔

ڈپٹی پرائم منسٹر نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کی، نیسپاک نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور سے آگاہ کیا اور دربار میں حرم نبویؐ کی طرز پر ”ہائیڈرولک کینوپیز“ کی تنصیب بابت تفصیلات پیش کیں۔

نائب وزیراعظم نے تعمیراتی کاموں کی مقررہ ٹائم لائن تک تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزار شریف کے سپر سٹرکچر میں معیار اور رفتار کو ہمہ وقت پیش نظر رکھا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ہائیڈرولک کینوپیز کی تنصیب ایک منفرد اور تاریخ ساز پراجیکٹ ہے، چھتریوں کی پرکیورمنٹ کا جملہ عمل قواعد و ضوابط کے مطابق، میرٹ اور شفافیت کے ساتھ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

نیسپاک کی جانب سے بتایا گیا کہ داتا دربار مسجد کے صحن میں26 x 26 فٹ کی 20 چھتریاں مکمل طور پر ہائیڈرولک اور آٹو میٹک ہوں گی۔