نواز شریف اور مریم نواز سے پی پی 52 سے لیگی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کی ملاقات

Published On 26 May,2025 04:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پی پی 52 سے مسلم لیگی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سمیت دیگر نے مرحوم ارشد جاوید وڑائچ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

نواز شریف نے کہا کہ ارشد جاوید وڑائچ ایک باوفا مسلم لیگی تھے، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔