اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی گولی چلائیں گے تو جواب میں گولہ کھائیں گے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، پی ٹی آئی انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، بانی پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں؟
عرفان صدیقی نے کہا کہ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے ہی نہیں، پہلے یہ طے کر لیں بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟ اور کس سے کرنی ہے؟ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے، لائیں تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرور کم ہو جائیں گے، ہماری صفوں میں کوئی علوی یا قاسم سوری نہیں۔