کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
اجلاس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔
گوادر میں حکومت بلوچستان اور وفاقی اداروں کے نام پر زمینوں کی تفصیلات سے متعلق توجہ دلاونوٹس پیش کیا جائیگا۔
اجلاس میں سبزل روڈ تا ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ کی توسیع پر کام نہ ہونے کی وجوہات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائیگا۔
آر ایچ سی قمر دین کاریز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔
اجلاس میں صوبے کے سکولوں میں مادری زبانوں کے درس و تدریس کے عمل شروع کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔
دینی مدارس کے لئے حکومت سرپرستی اور مسائل کے حل سے متعلق قرار داد بھی اجلاس میں پیش کی جائیگی۔