کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں آج موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 3 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔