اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو 'فتنہ الہندوستان' کا نام دے دیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نام ان دہشت گرد تنظیموں کے اصل نظریہ، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے۔