خان پور، ظاہر پیر: (دنیا نیوز) غربت، افلاس اور بھوک نے اولاد کو باپ کے لیے بوجھ بنا دیا، سردار گڑھ میں باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود کشی کر لی۔
ترجمان ہسپتال کے مطابق زہرخورانی سے باپ اور 2 بیٹے دم توڑ گئے، دم توڑنے والوں میں 32 سالہ عبدالرحمان، 11 سالہ عمیر، 9 سالہ سفیان شامل ہیں، 7 سالہ آصفہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق والد نے 2 بیٹوں اور بیٹی سمیت گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لی تھیں، تمام افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے دونوں بیٹے گونگے، بہرے تھے والد عرصہ سے بیروزگار تھا، بچوں نے عید کے نئے کپڑوں کی فرمائش کی تھی۔