ہر قیدی کا ڈیٹا موجود، مفروروں کو گرفتار کیا جائے گا: صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن

Published On 03 June,2025 06:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ہر قیدی کا ڈیٹا موجود ہے ، فرار ہونے والے قیدیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی، قیدی گیٹ سے فرار ہوئے، سات سو سے زائد قیدیوں نے جیل کے دروازے پر ہلہ بولا۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ 100کے قریب قیدی جیل کا گیٹ توڑ کر فرار ہوئے، ملیر جیل میں 6 ہزار قیدی ہیں، یہ تمام واقعہ قدرتی آفت کے باعث پیش آیا، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے قیدیوں میں خوف پایا جاتا تھا۔