پاکستان کے اچھے دن چل رہے، بھارت کو تاریخی شکست دی: شرجیل میمن

Published On 03 June,2025 01:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کے دفاع اور معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، بلاول بھٹو کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو مفت گھر بنا کردیں گے، گھرکی ملکیت خواتین کے نام ہوگی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں عوام کی سہولت کیلئے بس سروس شروع کی، خواتین کیلئے پنک ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، اگلے مہینے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی آجائیں گی۔