دن بھر شدید گرمی کے بعد موسم کی انگڑائی، لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی

Published On 03 June,2025 06:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) دن بھر شدید گرمی کے بعد موسم کی انگڑائی، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی۔

آسمان پر بادلوں کا راج رہا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، نیا سسٹم ملک میں بادل برسانے کو تیار ہوگیا، پنجاب میں 5 جون تک تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارشیں متوقع ہیں۔

لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہی، سبی میں پارا 48 سینٹی گریڈ کو چھو گیا، جیکب آباد میں 47 اور دادو میں درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔