9 مئی ،عسکری ٹاور حملہ سمیت 3 مقدمات کے ایک، ایک گواہ کی شہادتیں قلم بند

Published On 26 May,2025 06:22 pm

لاہور:(دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو عسکری ٹاور حملہ سمیت 3 مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا۔

عدالت نے تینوں مقدمات میں ایک، ایک گواہ کی شہادت قلم بند کرلی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار پیش ہوئے۔

زیر حراست ملزمان ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سمیت دیگر نے جیل میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، ملزمان پر گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

دوسری جانب عدالت نے جیل ٹرائل کے تینوں مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔