لاہور: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کے عمل سمیت دیگر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی، پنجاب میں پاورشیئرنگ کے فارمولے پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔