برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے: مریم نواز

Published On 08 June,2025 11:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برین ٹیومر کے خلاف عوامی شعور و آگاہی کی بیداری ہی اصل طاقت ہے۔

ورلڈ برین ٹیومر ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے، برین ٹیومر جسمانی تکلیف سے کہیں بڑھ کر مریض اور معالج کیلئے چیلنج کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ برین ٹیومر نہ صرف مریض بلکہ اہلِ خانہ کیلئے بھی ایک کٹھن آزمائش بن جاتی ہیں، برین ٹیومر کی بروقت تشخیص اور علاج محفوظ زندگی کی ضمانت ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ کینسر ہسپتال کینسر اور ٹیومرز کے مریضوں کے لئے امید بنے گا، برین ٹیومر کے علاج کی کاوشیں کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔