راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت ملتوی ہونے کے حوالے سے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ سماعت یکم جولائی تک ملتوی ہوگئی ہے۔