بلوچستان ہائیکورٹ میں عدالتی قوانین کے تحت "انتظامی کمیٹی" تشکیل

Published On 11 June,2025 10:57 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے عدالتی قوانین کے تحت "انتظامی کمیٹی" تشکیل دے دی۔

انتظامی کمیٹی میں قائم مقام چیف جسٹس ، سینئر جج جسٹس محمد کامران خان ملاخیل ،جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی شامل ہیں ۔

علاوہ ازیں کمیٹی میں جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی کو بھی شامل کیا گیا جو مختلف انتظامی امور بارے چیف جسٹس بلوچستان کی معاونت کریں گے۔