وقت ختم: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

Published On 12 June,2025 05:54 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

پی ٹی آئی رہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے، ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔

سید فخرجہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔