لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز طبیعت خراب ہونے پر میو ہسپتال لاہور پہنچی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کندھے میں درد کے باعث میو ہسپتال پہنچیں، جہاں انکے دائیں کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ نارمل آیا، وزیر اعلیٰ کو فروزن شولڈر کی تکلیف کے باعث ایم آر آئی کی گئی، ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد میو ہسپتال سرجیکل ٹاور سے واپس چلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ تھیں۔