وفاق ہمارے پیسے ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر ہوں: میر یونس عزیز زہری

Published On 20 June,2025 05:01 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) پلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے پیسے ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر ہوں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر یونس عزیز زہری کا کہنا  تھا کہ بلوچستان کابجٹ پیش ہوچکا ہے، بجٹ میں آمدن ناکافی ہے، اپنی آمدن کو بڑھائیں، وفاق ہماری پوری رقم ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ سرپلس ہے اعدادوشمار میں فرق ہے، ہماری معلومات کے مطابق 52 ارب روپے سرپلس ہے،وزیرخزانہ نے 36 ارب سرپلس کہا ہے ۔

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ ترقیاتی مدمیں 16 ارب 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، صحت اور زراعت کے شعبہ کےلئے کم رقم رکھی گئی ہے، بجٹ خرچ کرنے کا طریقہ کار واضح نہیں ،طریقے سے خرچ ہونے چاہیے۔

میر یونس عزیز زہری کا مزید کہنا تھا کہ ایجوکیشن پر1 کھرب سے زائد خرچ کرتے ہیں، مگر زرلٹ اس نتاسب سے نہیں آرہا ہے، بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے، پی ایچ ای کے 11 ارب ناکافی ہیں۔