سیالکوٹ: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے ایران کو زیر کرنے کے لئے تار تار ہونے والی صیہونی فوجی طاقت کا ساتھ دیا۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 22, 2025
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ہے جبکہ آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، غزہ اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھنڈرات کی صورت میں بھی سینہ تان کر کھڑا ہے۔
مزید برآں وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پر یہودی لابی کا پریشر تھا اس لیے اس نے ایران پر حملہ کیا، ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے بالکل اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں، پاک،بھارت جنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سیز فائر کروایا جبکہ بھارت سمجھتا تھا کہ امریکا مداخلت نہیں کرے گا۔