انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے، پوپ لیو کی جنگیں ختم کرنے کی اپیل

Published On 22 June,2025 05:45 pm

ویٹیکن سٹی: (دنیا نیوز) عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے امریکا کی جانب سے ایران میں جوہری مقامات پر حملے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت امن کے لیے پکار رہی ہے، انہوں نے جنگوں کے خاتمے کی اپیل کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ لیو نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ہر رکن پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگ کے اس سانحے کا خاتمہ کرے، اس سے پہلے کہ یہ ایک ناقابلِ تلافی خلیج بن جائے۔

پوپ لیو نے ویٹی کن میں ہفتہ وار اینجلس دعا کے دوران کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ سے آنے والی ’تشویش ناک خبروں‘ پر ردِعمل دے رہے ہیں۔