پی ٹی آئی کا اجلاس، اراکین میں گرما گرمی، مرکزی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم قرار دیدیا

Published On 27 June,2025 02:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بیرسٹرگوہر علی، سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت شریک ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی میں اراکین کی گرماگرمی ہوئی، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی، سیاسی کمیٹی اراکین نے نام لئے بغیر مرکزی قیادت پر اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کے الزامات لگا دیئے۔

ذرائع نے بتایاکہ مرکزی قائدین کمیٹی اجلاس میں معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کرتے رہے، اراکین نے کہا کہ کور و سیاسی کمیٹی میں اراکین دلچسپی لیتے نہیں اور الزام تراشی کرتے رہتے ہیں، اراکین نے چیئرمین گوہر علی، اسد قیصر، اقبال آفریدی و دیگر کے وزیراعظم سے مصافحہ کرنے پر تنقید کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بعض اراکین نے گزشتہ روز وزیر قانون کی گفتگو میں پی ٹی آئی اراکین کی خاموشی پر اعتراض کیا۔