محکمہ سیاحت کی دریا کنارے ہوٹلوں کےباہر بیٹھنے کی جگہ ختم کرنے کی ہدایت

محکمہ سیاحت کی دریا کنارے ہوٹلوں کےباہر بیٹھنے کی جگہ ختم کرنے کی ہدایت

محکمہ سیاحت کی جانب سے صوبے کے تمام ہوٹل مالکان کو ہدایات نامہ ارسال کیا گیا ہے جس میں ہوٹلوں کے باہر بیٹھنے کی جگہ فوری ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ جس جس علاقے میں دریا کے کنارے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے اسے فوری ختم کیا جائے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق آنے والے دنوں میں مخلتف علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے، موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، قیمتی جانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔