سوات سیلابی ریلے میں ہلاکتیں: غفلت کا مظاہرہ کرنے والے تین افسر معطل

Published On 27 June,2025 08:12 pm

سوات:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سیلابی ریلے کے واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ناقص کارکردگی کے باعث متعدد افسران فوری معطل کردیے گئے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سی ایم انسپکشن ٹیم کو باقاعدہ انکوائری کی ہدایات جاری ہے۔

ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سست ردعمل پر معطل کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کو بروقت پیشگی وارننگ نہ دینے پرعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

علاوہ ازیں اے ڈی سی ریلیف کو پیشگی انتظامات نہ کرنے پر معطل کر دیا گیا جب ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج کو بھی فوری عہدے سے ہٹانے کرنے کا فیصلہ ہوا۔