شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرک کے پرچے ملتوی ہو گئے ہیں۔
چیئرمین بنوں بورڈ کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، باقی تمام پرچے ہو چکے ہیں صرف دو پرچے باقی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔