جوہر ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کر دیا، بچوں سمیت 3 زخمی

Published On 03 July,2025 11:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق شیر کے وار سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں شامل دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا جس کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا۔