جمعیت علمائے اسلام کو خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد میں کوئی دلچسپی نہیں: حافظ حمد اللہ

Published On 03 July,2025 10:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کو خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد میں کوئی دلچسپی نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جی یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا عدم اعتماد سے متعلق موقف واضح ہے، ہم عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ابھی تک تو 27 ویں ترمیم کا سن رہے ہیں، جب 27 ویں ترمیم آئے گی تو اس وقت دیکھیں گے کس مقصد کے لیے لا رہے ہیں۔