ٹرمپ دنیا کا چودھری بنا ہوا، امریکا قابلِ بھروسہ نہیں:عبدالغفور حیدری

Published On 24 June,2025 05:24 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما جےیوآئی(ف)مولانا عبدالغفورحیدری امریکا کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں مولانا عبدالغفورحیدری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب اورپاکستان کےبڑے گہرے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کا چودھری بنا ہوا ہے، پاک، بھارت جنگ کےدوران ٹرمپ نےکہا ان کا کوئی لینا دینا نہیں، ٹرمپ نے جب دیکھا بھارت کو مار پڑ رہی ہے تو جنگ بندی کرا دی، امریکا کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

رہنما جے یو آئی (ف) کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ حج کےدوران بہترین انتظامات کیے۔