معاشی طور پر دنیا اوپر پاکستان خطے میں نیچے جا رہا ہے: فضل الرحمان

Published On 13 June,2025 11:21 pm

کراچی:(دنیا نیوز) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معاشی طور پر دنیا اوپر پاکستان خطے میں نیچے جا رہا ہے۔

شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں نے جتنا اسلام کو سمجھا ہے،انسان کی ایک انفرادی زندگی ہے ، زندگی میں اسلام کی ترجیح دو باتیں ہیں،ایک امن اورایک خوشحال معیشت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امن سے مراد اسلامی حقوق کا تحفظ ہے، کسی زمانے میں ہم بجٹ پاس کرتے تھے،ٹیکس فری بجٹ قابل تحسین ہوتاتھا آج وہ دن ہے کہ ٹیکس پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ پہلے والا بجٹ اچھا ہوتا تھا یا اب کا، مہنگائی کی شرح بیس سال پہلےکیا تھی اور اب کیا ہے، آئی ہم نے خطے کو بھی سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ بھارت،چین،بنگلہ دیش اور ایران کی جی ڈی پی کو بھی دیکھنا ہوگا، دنیا اوپر جا رہی ہے لیکن خطے میں پاکستان واحد ملک ہو گا جہاں ہم نیچےجا رہے ہیں۔