قبائلی اضلاع میں انڈسٹری پر نئے ٹیکسز کا نفاذ مسترد، احتجاج کی کال دیدی گئی

Published On 26 June,2025 04:33 pm

پشاور: (دنیا نیوز) قبائلی اضلاع میں انڈسٹری پر نئے ٹیکسز کا نفاذ مسترد کر دیا گیا، قبائلی اضلاع کے کاروباری افراد نے اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے دی۔

سابق وفاقی وزیر حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ یکم جولائی سے ہزاروں قبائل بے روزگار ہوجائیں گے، سیلز ٹیکس کیخلاف ہم اسلام آباد کا رُخ کریں گے۔

حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ حکومت 50 ارب کا ریونیو داؤ پر لگا کر 5 ارب کا ریونیو حاصل کرنا چاہتی ہے، یکم جولائی سے ہم انڈسٹری بند کر دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نفاذ سے قبائلی اضلاع میں بے روزگاری کا طوفان آئے گا، اسمبلی میں تمام جماعتوں نے ٹیکس کی مخالفت کی تاہم پھر بھی ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

حمید اللہ جان آفریدی نے کہا کہ ہم ٹیکس نفاذ کے کلاف اگلے ماہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔