جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے

Published On 03 July,2025 11:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ صبح 10 بجے جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ روڈ میں ادا کی گئی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محمود میاں کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا محمود میاں عظیم محدث اور بلند پایہ مدرس تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا ہے کہ مولانا سید محمود میاں نے زندگی بھر علوم نبویہ کی خدمت کی، ان کے خاندان اور کارکنوں سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔