رانا ثنا اللہ نے بانی سے متعلق ن لیگ کا بیانیہ دفن کر دیا: حامد رضا

Published On 05 July,2025 08:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے بانی سے متعلق ن لیگ کا بیانیہ دفن کر دیا، الیکشن 2024 میں زمینی حقائق کیا تھے بتا نہیں سکتا۔

دنیا نیوز کے پروگرام  ’بات نکلے گی‘  میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے، اختلاف رائے سب میں ہوتے ہیں، مخالفین کی جانب سے باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

حامد رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مستحکم ہے، علیمہ خان کی مائنس بانی پی ٹی آئی والی بات سے پارٹی کو تکلیف ہوئی۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی ان کیساتھ ہے، بہنیں جذبات رکھتی ہیں جس کا وہ اظہار کرتی ہیں، پی ٹی آئی کی بہنوں کو اپنے بھائی کو لے کر تشویش ہے۔

حامد رضا نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے فیصلے کے 6 ماہ بعد کہا پارٹی کو بین نہیں کیا، میرے کاغذات نامزدگی پر ایس آئی سی لکھا ہوا تھا پھر بھی مجھے آزاد ڈکلیئر کیا گیا، آر اوز ہمارے رہنماؤں کے پارٹی ٹکٹس وصول نہیں کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سے متعلق کہا تھا جوڈیشل کمیشن بنا دیں ثبوت سامنے لے آئیں، علی امین گنڈا پور کا اوپن چیلنج ہے اگر کوئی حکومت گرانا چاہتا ہے تو گرالے۔

حامد رضا نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے متعلق کچھ لوگوں کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے، بانی نے کبھی بھی نوازشریف خاندان اور خواجہ آصف پر آرٹیکل 6 لگانے کا نہیں کہا۔