کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے ای سٹامپ رولز 2020ء میں ترمیم کی تجویز کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے سندھ ای سٹامپ رولز 2020ء میں ترمیم کی تجویز دی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی ای رجسٹریشن میں فزیکل سٹامپ پیپر ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ جائیداد کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور مؤثر بنایا جائے، عوام کو سہولت دینے کے لیے پیپر لیس نظام وقت کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فزیکل سٹامپ پیپر کی جگہ ڈیجیٹل تصدیق کا نظام اپنایا جائے گا۔