سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری

Published On 16 July,2025 06:43 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہوگئیں۔

کورٹ ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ نے کیس کے فریقین کو دستاویزات چوری ہونے سے آگاہ کردیا جن کا کہنا تھا کہ دستاویزات کو کوریئر سروس سے اسلام آباد بھیجا جارہا تھا کہ گاڑی دوران سفر چوری ہو گئی۔

کورٹ ایسوسی ایٹ کی فریقین کو ہدایت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ جلد از جلد نئی درخواست عدالت میں جمع کروائیں۔

خیال رہے دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجی جارہی تھیں۔