لندن:(دنیا نیوز) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں رائل انٹرنیشنل ایئرٹیٹو شوکا انعقاد ’رائل ایئر فورس فیئر فورڈ‘ میں کیا گیا جسے دنیا کے سب سے بڑے اور باوقار فوجی ائیر شوز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس شو میں 30 ممالک نے حصہ لیا لیکن پاکستان کا جے ایف 17 طیارہ سب سے نمایاں اور خاص رہا، جے ایف 17 طیارہ شومیں ایک اوراعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور اس نے ’سپرٹ آف دی میٹ‘ ٹرافی اپنے نام کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، سی 130 کو بہترین مجموعی نمائش اور پیشکش کے لیے (Concours d Elegance) ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس جہاز کو پاکستان کی پہچان شاہین کے ٹیٹو سے سجایا گیا جس کی بہادری اور ہیبت ناک آنکھیں دشمن پر خوف طاری کرتی ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاک فضائیہ کی یو کے (UK) میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (Royal International Air Tattoo-RIAT) ایئر شو میں ایوارڈز جینتے پر مبارکباد پیش کی ، اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک سی اور C-130 کے شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی قیادت، پائلٹس، ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تعریف ہیں۔
شہباز شریف نے نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاک فضائیہ کی قیادت کے ویژن اور پائلٹس و ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے، پاک فضائیہ نے مئی 2025 میں دشمن کے 6 طیارے گرا کر عملی میدان میں اپنا لوہا منوایا۔
وزیرِاعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی اکیسویں صدی کی سب سے بڑی اور طویل فضائی جنگ میں بہترین کارگردگی کی بدولت رہتی دنیا تک مثال دی جائے گی۔