خوراک کا بحران اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں: اسحاق ڈار

Published On 21 July,2025 10:47 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خوراک کا بحران اور موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔

پائیدار ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح سیاسی فورم کا انعقاد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 2030 کے ایجنڈے کے لیے پُرعزم ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پروگرام ملکی ترقی کا منصوبہ ہے، مستحق اور نادار بچوں کے لیے دانش سکول قائم کیے جا رہے ہیں، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متوسط طبقے کی مدد کی جا رہی ہے۔