تیانجن: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے تیانجن میں ایس سی او اجلاس کے سائڈ لائنز پر ملاقات کی، ملاقات میں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔