اسلام آباد:(دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی کمبوڈیائی ہم منصب سے ملاقات کی ، ملاقات آسیان علاقائی فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوا، جب کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ روابط کو ہر سطح پر فروغ دینے پر زور دیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کمبوڈیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں جس پر وزیر خارجہ کمبوڈیاکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورے کی تاریخیں سفارتی ذرائع سے طے کی جائیں گی۔