اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ملائیشیا میں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے اور جمعہ کی شام وطن واپس پہنچیں گے، پاکستان واپس آنے کے بعد وہ ہفتہ کو چین روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار چینی شہر تیانجن میں ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، دونوں مقامات پر ان کی سائیڈلائن ملاقاتیں طے کی جارہی ہیں۔