اسحاق ڈار کی عوامی جمہوریہ لاؤ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

Published On 10 July,2025 04:52 pm

کوالالمپور: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عوامی جمہوریہ لاؤ کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔