آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان

Published On 23 July,2025 05:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش کا خدشہ ہے، کمزور تعمیرات کو نقصان، حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران درختوں، بل بورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں، گاڑیوں کو محفوظ جگہوں پر پارک کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔