سیاسی مذاکرات پر مبنی دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کیلئے ناگزیر ہے:اسحاق ڈار

Published On 23 July,2025 08:12 pm

نیویارک:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات پرمبنی دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کے لیے ناگزیر ہے۔

پاکستان کی صدارت میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر مباحثہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اور فلسطین پر مباحثے کی صدارت کرنا خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت58 ہزار سے افراد شہید کیے جا چکے ہیں، غزہ میں ہرطرف بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں،غزہ میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے، سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے لیے اصولی موقف اور یکجہتی کےعزم کا اعادہ کرتا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل1967کی سرحدوں سے پہلےدو ریاستی حل میں مضمر ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کو فوری ممکن بنایا جائے، سیاسی مذاکرات پر مبنی دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کے لیے ناگزیر ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن  کے لیے مسئلہ فلسطین کو حل کرنا ہوگا، پاکستان شام میں پائیدار استحکام کی حمایت کرتا ہے۔