لاہور: کاہنہ میں ٹریفک حادثہ، دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published On 27 July,2025 10:11 pm

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثہ صوئے اصل کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، جہاں مخالف سمت میں آنے والے دو موٹرسائیکل سوار ٹکر کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت شریف میسح ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔