لاہور میں کرنٹ لگنے سے 2نوجوان جاں بحق ہوگئے

Published On 23 July,2025 05:37 pm

لاہور:(دنیا نیوز) شہر میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے دو افسوسناک واقعات پیش آئے جن میں دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے، پہلا واقعہ ستوکتلہ واپڈا ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں 17 سالہ نوجوان موسیٰ گھر میں کام کے دوران بجلی کی تاروں سے چھو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اسی طرح دوسرا واقعہ علامہ اقبال ٹاؤن کے نشتر بلاک میں پیش آیا جہاں 22 سالہ مزدور یاسر کو کام کے دوران بجلی کا شدید جھٹکا لگا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔