اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر اعجاز چودھری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چودھری کو 10 سال کی سزا سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد تینوں نااہل قرار پائے، الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دیدیں۔