9 مئی کیسز: عمران خان کی ضمانت اپیلوں پر سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بنچ تبدیل

Published On 29 July,2025 03:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 9 مئی کیسز میں دائر ضمانت اپیلوں پر سماعت کرنے والا بنچ تبدیل کر دیا، ضمانت کی اپیلوں پر 12 اگست کو سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔

قبل ازیں عدالت نے وکیل سلمان صفدر کی استدعا پر کارروائی 12 اگست تک ملتوی کی تھی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کے ذریعے 9 مئی کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اپیلیں دائر کی تھیں، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کی تھیں۔