اسلام آباد:(دنیا نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے چیف جسٹس کو خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر لیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے عمر ایوب کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا ، انہیں نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا جواب میں کہنا تھا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا گرفتار کر لیا جائے گا،عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا۔
با وثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
خیال رہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔