لاہور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری کر دیا۔
الرٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور راجن پور رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، اگلے 15 گھنٹوں کے دوران رودکوہیوں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان کو ممکنہ صورتحال بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا، پی ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔