پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ جنہوں نے الیکشن جیتا ان کو جھوٹے کیسز میں سزائیں سنائی جارہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔
انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت گزر جائے گا، ہم میدان میں کھڑے ہیں، الیکشن کمیشن وقت سے پہلے ممبران کو نا اہل کررہا ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ کرسی آنی جانی چیز ہے، جنہوں نے بانی کا ساتھ نبھایا ان کو سزائیں دی جا رہی ہیں، ہم بانی کے ساتھ ہیں ہم میدان میں کھڑے ہیں۔