اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے احتجاج پر رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف اسلام آباد اور کراچی میں مقدمات درج کر لئے گئے۔
اسلام آباد میں 11 دفعات کے تحت 16 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا، کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ہنگامہ آرائی کرنے پر 7 رہنماؤں سمیت 550 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر پی آئی بی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی، لاہور میں ریلی نکالنے اور احتجاج کرنے پر 10 مقدمات درج کئے گئے۔